خبرنامہ بلوچستان

آواران میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ، 6 افراد زخمی ہوگئے

کوئٹہ: (ملت نیوز) آواران میں ریموٹ کنٹرول بم کے دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوگئے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بدھ کو بلوچستان کے علاقے آواران شہر میں آچانک ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے ،پولیس اور سیکورٹی فورسز نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو فور ی طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ،پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔