خبرنامہ بلوچستان

آواران میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

آواران (ملت آن لائن + آئی این پی) بلوچستان کے ضلع آوارا ن میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیاہے ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ضلع آواران کی تحصیل ماشکیل کے علاقے نوک جو گازی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ماسٹر نذیر نامی شخص جاں بحق ہوگیاہے جن کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے تاہم واقعہ کی وجوہات فوری طورپر معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔