خبرنامہ بلوچستان

آواران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ: (ملت+اے پی پی)آواران کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لیویزکے مطابق پیر کو آواران کے علاقے مشکے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ڈاکٹر محمد حسن کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ لیویز نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچا دی جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے۔