خبرنامہ بلوچستان

آوران میں مسلح افراد نےگھرمیں گھس کرتین افراد کوقتل کردیا

آوران: (آئی این پی) آوران میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر تین افراد کو قتل اور دو کو شدید زخمی کردیا۔ جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے آوران میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر تین افراد کو قتل اور دو کو شدید زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ (ن غ)