خبرنامہ بلوچستان

آپریشن ردّالفساد کی کامیابی کیلئے اسباب الفساد کا خاتمہ بھی ضروری ہے

کوئٹہ (ملت + آئی این پی) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی رہنما مہتمم و شیخ الحدیث مرکز اہلسنت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ الحاج مفتی محمد حیات القادری نے کہا ہے کہ جماعت اہلسنّت محب وطن قوتوں کو متحد کرنے کی کوشش کررہی ہے پاکستانیت کا شعور پھیلانے کیلئے 28مارچ کو نواب شاہ میں پاکستان زندہ باد کانفرنس منعقد کی جائیگی سزایافتہ گستاخانِ رسول کو فوری پھانسی دی جائے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اہلسنّت کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہا کہ آپریشن ردّالفساد کی کامیابی کیلئے اسباب الفساد کا خاتمہ بھی ضروری ہے شدت پسندی کے خاتمے کیلئے سماجی انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی مسلم معاشروں میں انتشار اور فساد پھیلانا اسلام دشمن قوتوں کی سازش ہے مسلم حکمران متحد ہوکر اسلامی دنیا کے مسائل پر غور کریں گستاخ بلاگرز کے خلاف کاروائی نہ ہونا حکومتی نااہلی ہے خون کا آخری قطرہ بھی ناموس رسالت پر قربان کردیں گے مصطفائی معاشرے کا قیام ہی بے سکونی کا بہترین علاج ہے عالمی گریٹ گیم کے تحت مسلم دنیا میں دہشتگردوں کروائی جارہی ہے۔