خبرنامہ بلوچستان

اب عوام کا مقدر ترقی یافتہ پاکستان ہے: ثناء اللہ زہری

اب عوام کا مقدر ترقی یافتہ پاکستان ہے: ثناء اللہ زہری

سبی: (ملت آن لائن )وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے آئی پی سی ڈیپارٹمنٹ آغا سید نواب شاہ نے کہا ہے بلوچستان سمیت ملک بھر کی اقلیت برادری نے جس طرح تعمیر وترقی میں رول ادا کیا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں سے پاکستان میں بسنے والی ہر قوم قبیلہ ترقی خوشحالی کی جانب گامزن ہے اب عوام کا مقدر ترقی یافتہ پاکستان ہے بن چکی ہے سینٹ یوجین ہاؤسنگ سوسائٹی میں پانی کی نعمت فراہم کردی گئی ہے۔بدھ کو اقلیتی برادری سے بات چیت کرتے ہوئے آغا سید نواب شاہ نے کہا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ ن کی عوام دوست پالیسیوں کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری بلوچستان کی عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے فعال کردار ادا کررہے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ولولہ انگیز قیادت سے ترقی کی جانب گامزن ہے بلوچستان کی تعمیر وترقی عوام کے احسا س محرومی کا خاتمہ مسلم لیگ ن کی ترجیحات میں شامل ہے صوبائی حکومت کی عوام دوست اقدامات کسی سے پوشیدہ نہیں پارٹی دن رات بلارنگ ونسل عوام کی خدمت اور عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے ہمیں کسی سے سرٹیفیکیٹ لینے کی ضرورت نہیں پارٹی کی مثبت پالیسیوں کے باعث بلوچستان کے کئی سلگتے مسائل کا خاتمہ ہوا ہے تعلیم صحت بجلی پینے کا صاف پانی گیس اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے لوگوں کے کئی مسائل کا ازالہ ہوچکا ہے پارٹی عوام کی تقدیر بدلنے کا عہد کرکے اقتدار میں آئی اور کامیاب ہوئی آغا سید نواب شاہ نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں اقلیتی برادری نے ہمیشہ اپنے وطن کی سربلندی تعمیرترقی میں اہم رول پلے کیا ہے صوبائی حکومت اقلیتی برادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے وسائل میں رہ کر ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں اقلیت برادری کی عبادت گاہوں کی تعمیر مرمت اور ان کو مکمل مذہبی آزادی دینے کے ساتھ ساتھ ان کے تمام حقوق بھی پورے کئے جارہے ہیں اقلیت برادری کو درپیش مسائل کے تدراک کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات پر عملددآمد کیا جارہے ہیں اس موقع پر اقلیت برادری نے اپنے مسائل ومشکلات کے بارے میں بھی تفصیلی آگہی فراہم کرتے ہوئے آغا سید نواب شاہ کو شکریہ ادا کیا جنہوں کی کاوشوں اور قائدانہ صلاحیتوں سے اقلیت برادری کو درپیش مسائل ومشکلات کا خاتمہ ممکن ہوسکا۔