خبرنامہ بلوچستان

ادیبوں کی فلاح کےلیےتمام وسائل بروئےکارلارہے ہیں؛ میرمجیب الرحمان

ادیبوں کی فلاح کےلیےتمام وسائل بروئےکارلارہے ہیں؛ میرمجیب الرحمان
کوئٹہ:(ملت آن لائن)صوبائی وزیرکھیل وثقافت میرمجیب الرحمان محمدحسنی نے کہاہے کہ موجودہ صوبائی حکومت ادب سے وابستہ افراد کوقدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے بلوچستان کی سرزمین ادب کے حو الے سے سرسبز ہے فنکاروں ،ادیبوں کی فلاح وبہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں آج بلوچستان کے 95 مصنفین کوسرٹیفکیٹ اورنقدانعام اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ہفتے کو محکمہ ثقافت ،سیاحت اوراثار قدیمہ کی جانب سے نوری نصیرخان اڈٹیوریم میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاصوبائی وزیرمیرمجیب الرحمان محمدحسنی نے کہاکہ ساڑھے چار برسوں میں ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ صوبے کے ادبیوں دانشوروں اورفنکاروں کے لیے کچھ کرسکوں آج کی تقریب بھی اسی سلسلے کی کھڑی ہے آئندہ برس انشاء اللہ یہ نقدی رقم دگنی ہوگی ماضی میں جس طرح اس شعبے کونظر انداز کیاگیاہے وہ کسی سے ڈکھی چھپی نہیں ۔انہوں نے کہاکہ صوبے تمام ضلعی اورتحصیل ہیڈکواٹروں میں لالیبریری کی عمارت بنارہے ہیں قائداعظم کوئٹہ لالیبریری میں سی ایس یس کی تیاری کے لیے طلباء آتے ہیں جو نیک شگون ہے جسکی ماضی میں مثال نہیں ملتا اس سے قبل صوبائی وزیرمیرمجیب الرحمان محمدحسنی نے 2013 ء سے 2016 تک پشتو،براہوئی ،بلوچی ،فارسی اوراردو زبانوں میں کتابیں لکھنے والے 95 کے قریب ادیبوں ،شاعروں کونقدی اورسرٹیفکیٹ دیئے جن میں،پروفیسر سیال کاکڑ،پروفیسرسلطان الطاف علی عبدالقادر ایثر،عبدالقیوم بیدار نورخان محمدحسنی ،محسن چنگیزی ،عابد میر،نسیم احمد ،محبت خان شاہوانی ،سید غریب شاہ انجم ،عبدالفتح شاکر ،افضل مراد ،عبدالحلیم بلوچ ،حاجی عبدالطیف بنگلزئی، جہان ارتبسیم ،فیصل احمد ،محمد پنا ہ بلوچ ،ڈاکٹرعرفان بیگ ،محمد نادر شاہوانی ،شیخ عتیق ،حید ردانش ،مراد صابر،حاجی محمدعثمان بنگلزئی،اے ڈی بلوچ ،شہزاد عنی ،،شمیم کاکڑ ،عبدالقادر مجرم ،حسن خان اتل ،محمدنعیم آزاد ،امرت مراد ،غنی پرواز ،خالد عثمان ،یارجان بادینی ،نورمحمد نورل ،ڈاکٹر افضل ،اسحاق خاموش ،مریم سلیمان ،رحیم ناز ،مرحوم صحافی عرفان الحق صائم کے صاحبزے نے انکی سرٹیفکیٹ اورنقدی وصول کیااس طرح صوبے کے 95 شخصیات کو نواز گیا جونیک شگون ہے۔بلوچستان کے ادیبوں اورشاعروں نے امید ظاہرکی کہ یہ سلسلہ جاری ہے تاکہ ادیبوں شاعروں اورفنکاروں کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔