خبرنامہ بلوچستان

اساتذہ کی تقرری این ٹی ایس کے ذریعے؛ وزیرتعلیم بلوچستان

اساتذہ کی تقرری این ٹی ایس کے ذریعے؛ وزیرتعلیم بلوچستان

ہرنائی(ملت آن لائن) صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان عبدالرحیم زیارتوال نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں بہتری لانے کے لیے صوبائی حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے تعلیمی بجٹ 4 فیصد سے بڑھا کر 24فیصد کردیا گیا ہے تاکہ تعلیمی اداروں میں عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی کے علاوہ تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جاسکے، صوبے کی نئی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے1000نئے پرائمری اسکولز قائم کرکے5000 سے زائد اساتذہ کو این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ پر تعینات کیا گیاہے ، بنیادی تعلیم کے حصول کے لیے پرائمری کی سطح پر اسکولوں کوجینڈر فری قرار دیا گیاہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’اے پی پی‘‘سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا،صوبائی وزیرتعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ہائر سیکنڈری ایجوکیشن سسٹم رائج کرکے صوبے کی43کالجز میں51اسکولزہائرایجوکیشن کی تعلیم دی جارہی ہے، سبی میں یونیورسٹی اور پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ سمیت تمام تعطل شدہ تعلیمی منصوبوں کو جلد تکیمل تک پہنچایا جائے گا،کلسٹرکی مد میں کسی قسم کی کرپشن و کوتاہی برداشت نہیں کریں گے، پرائیویٹ سیکٹر کے تعلیمی اداروں کی چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو مزید مربوط بنانے کی ضرورت ہے،ایس ایس ٹیز کی1200خالی آسامیوں میں سے 900آسامیوں پر کمیشن کے ذریعے تعیناتیوں کویقینی بنایا گیا ہے ، عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ موجودہ مخلوط حکومت نے ایک ہزار سے زائد پرائمری اسکولز قائم کرکے بنیادی تعلیم کی سہولت کی فراہمی کو ممکن بنایا ہے جبکہ بنیادی تعلیم کے حصول کے لیے پرائمری سطح کے اسکولوں کو جینڈر فری قرار دیا گیا ہے تاکہ جنس کے نام پر بچے اور بچیاں بنیادی تعلیم کی سہولت سے محروم نہ ہو سکیں،اس کے علاوہ پانچ ہزار اساتذہ کو این ی ایس ٹیسٹ کے زریعے میرٹ کی بنیاد پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ صوبے میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے900 ایس ایس ٹیز کو تعینات کرکے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی جیسے مسئلے کو ختم کیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے تعلیم کو ترجیحی بنیادوں پر توجہ دیتے ہوئے سیکنڈری ہائر ایجوکیشن سسٹم صوبے میں متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے آئندہ ایف ائے اور ایف ائے سی کو اسکولزمیں شامل کردیا گیا ہے اس ضمن میں صوبے کی43کالجز کے طلباء و طالبات کو اسکولز میں ہائر ایجوکیشن کی تعلیم دی جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ بولان میڈیکل کالج،زرعی کالج اور خضدار انجینئرنگ کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دے کر اپ گریڈ کرنے کا سہرا بھی موجودہ صوبائی حکومت کو جاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کے معیار کو بلند و بہتر بنایا جارہا ہے جسکی واضح مثال سالانہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار کی تعداد میں طلباء و طالبات سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بلوچستان کا تعلیمی معیار ماضی کی نسبت بہتر ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ ایسے پرائیویٹ اسکولز اور کالجز جو محکمہ تعلیم کے قوانین کے مطابق پورا نہیں اتررہے ہیں ان کی رجسٹریشن ایکٹ کے تحت منسوخ کر دی جائے گی،انہوں نے کہا کہ سانحہ چرچ ہو یا پھر ڈیرہ بگٹی میں معصوم بچوں کو دہشت گردی میں قتل کرنے جیسے واقعات ہوں یہ بزدلانہ فعل ہیں جو ملک کو غیر مستحکم بنانے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی ناکام عالمی سازش کا شاخسانہ ہے جسے پاکستانی قوم اپنے جوش و جذبے اور عزم کے ساتھ ناکام بنا دیں گے انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کے فرائض میں شامل ہے اور ہم اس ضمن میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برادشت نہیں کریں گے بلکہ پولیس فورس اور لیویز فورس سمیت تمام سیکورٹی فورسز کو سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے معیار زندگی کو بلند بنانا اور ان تک بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانا ہمارا اولین فریضہ ہے۔