خبرنامہ بلوچستان

اغواء اوربدامنی کےخلاف چمن کوئٹہ ٹریفک کےلیےبند

چمن :(اے پی پی) چمن میں اغواء برائے تاوان کے واقعات اور بدامنی کے خلاف دوسرے روز بھی چمن کوئٹہ روڈ ٹریفک کے لئے بند رہی جس کی وجہ سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو چمن کوئٹہ شاہراہ کوژک ٹاپ کے مقام پر آل پارٹیزایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کی جانب سے بلاک کردی گئی ،شاہراہ کی بندش سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی سرگرمیاں معطل ہے جس کی وجہ سے مال بردارٹرکوں اور مسافرگاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ،شاہراہ کی بندش کی وجہ سے مسافروں اور شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ شہری گاڑیوں سے اترکر پہاڑی راستوں پر پیدل سفر کرنے پر مجبور ہے ۔ دریں اثناء وزیربلدیات بلوچستان سردارمصطفی خان ترین کے بیٹے اسدخان ترین کے اغواء کے خلاف قبائل کی جانب سے بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ احتجاج مظاہرین نے کچلاک کے مقام پر مختلف اضلاع کو جانے والے سڑکیں بلاک کردی ہے جس کی وجہ سے مختلف علاقوں کو جانے والے سڑکوں کو بھی بند کردی گئی جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔