خبرنامہ بلوچستان

افغان کیمپوں میں انسداد پولیومہم 15اگست سےشروع ہوگی

بلوچستان:(اے پی پی) بلوچستان میں افغان مہاجرکیمپوں میں انسداد پولیو مہم 15اگست سےشروع ہوگی جو 22 اگست جاری رہے گی۔ کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائےانسداد پولیو ڈاکٹر سید سیف الرحمان کےمطابق انسداد پولیو مہم میں افغان مہاجر بچوں کو پولیو سےبچاؤکےانجکشن لگائےاورقطرےپلائےجائیں گے۔ مہم میں ضلع چاغی میں قائم افغان مہاجر کیمپوں میں 4سے23ماہ کے6 ہزار830مہاجر بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ ڈاکٹر سید سیف الرحمان کے مطابق میں چاغی میں افغان مہاجرین کےچاربڑےکیمپ ہیں،اس کےعلاوہ صوبےمیں 32ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کئےگئےہیں، ان میں سے پانچ ٹرانزٹ پوائنٹس پاک ۔ افغان سرحدی علاقوں میں قائم ہیں،مہاجر کیمپوں میں انسداد پولیو مہم 22اگست تک جاری رہےگی۔