خبرنامہ بلوچستان

اقتصادی راہداری؛ بلوچستان کی تقدیر بدل جائےگی: بادینی

کوئٹہ: (اے پی پی ) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی میرغلام دستگیربادینی نے کہاہے کہ اقتصادی راہداری منصبوبہ سے بلوچستان کی تقدیر بدل جائے گی،حکومت بلاتفریق عوام کی خدمت پریقین رکھتی ہے، کرپشن کے خاتمے اورپائیدار ترقی کیلئے بھرپوراقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔صوبائی حکومت نے عوامی بجٹ پرکرکے عوام دل چیت لئے ہیں، حکومت عوام کی وفلاح وبہبود کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے ۔وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت میں صوبائی حکومت عوامی مسائل حل کیلئے منظم ومربوط انداز میں عملی اقدامات کررہی ہے ۔پسماند ہ علاقوں کی ترقی پر توجہ مرکوزکی گئی ہے ، جاری ترقیاتی منصوبے آخری مراحل میں ہے جن کی تکمیل سے عوام کوفائد ہوگا۔نوشکی ضلع کی ترقی میری اولین ترجیح ہے عوام کیلئے دن رات محنت کررہاہوں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ’’اے پی پی ‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔رکن صوبائی اسمبلی میرغلام دستگیربادینی نے کہاہے کہ بلوچستان میں قیام امن مسلم لیگ (ن)کی کوششوں کانتیجہ ہے کرپشن کے خاتمے اورپائیدار ترقی کیلئے صوبائی حکومت بھرپوراقدامات اٹھاتے ہوئے عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے تاریخی بجٹ پیش کرکے ثابت کردیاہے کہ عوام کے فلاح وبہبود میں کس قدر سنجیدہ ہے وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت میں بلوچستان معاشی اقتصادی استحکام کی راہ پرگامزن ہے اور وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری نے بلوچستان کو امن گہوارہ بنانے کاعزم کررکھاہے جس کو صوبے عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے موجودہ بجٹ بلوچستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے بہترین بجٹ ہے بجٹ ذریعے عوام کو روزگارکے موقع میسرہوں گے ۔