خبرنامہ بلوچستان

اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے معاشی انقلاب برپا ہوگا:میرغلام دستگیربادینی

کوئٹہ:(اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رکن صوبائی اسمبلی میر غلام دستگیر بادینی نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے معاشی انقلاب برپا ہوگا،وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لیے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ،ملک میں ترقی کا سفر چل پڑا ہے ، پسماندہ علاقوں کی ترقی اور خوشحالی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں، عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جارہے ہیں ۔ جمعرات کو ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی اجتماعی بنیادی مسائل کے حل کیلئے ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے، بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کو میرٹ پر یقینی بنایا جائے گا، رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ علاقے میں،تعلیم ،صحت اور صاف پانی کی فراہمی کے لیے مخلوط صوبائی حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جن کا ثمر عوام تک پہنچنا شروع ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کے بے لوث خدمت کو اپنا فرض سمجھا ہے ، وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت میں ملک خصوصاََ صوبہ بلوچستان ترقی کی راہ گامزن ہوگا، اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے پورے ملک خصوصاً بلوچستان میں ترقی کی راہیں کھلے گی ۔دریں اثناء رکن صوبائی اسمبلی میر غلام دستگیر بادینی سے جعفرآباد کی ایک وفد نے ملاقات کی ،وفد کی قیادت نذر محمد نے کی اس موقع پر فہیم ،عبدالباسط ،عبدالعزیز اور عبدالحکیم بھی موجودتھے۔انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی کو جعفرآباد ،گنداخہ کے مسائل سے آگاہ کیا۔