خبرنامہ بلوچستان

اقتصادی منصوبےکی تکمیل سےروزگارپیدا ہونگے:نواب

کوئٹہ:(اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل قلات میر عبدالواحد پندرانی نے کہا ہے کہ آج بلوچستان میں وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت میں بلوچستان ترقی کے راہ پر گامز ہوچکا ہے ،پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے،صوبے میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے قبائلی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پارٹی کے کارکنوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی،میر عبدالواحد پندارنی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت میں مخلوط صوبائی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات صحت ،تعلیم بلخصوص صوبے میں امن وامان کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے خطے میں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ،وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری بلوچستان کی ترقی وخوشحالی دن رات ایک کرکے محنت کررہے ہیں جن کی کاوشوں سے آج صوبے میں امن وامان کی صورتحال میں بھی بہتری آئی ہے۔