خبرنامہ بلوچستان

امریکہ بھارت نئی قربت پاکستان کی سلامتی کےلئےخطرہ ہے:مولاناعبدا لغفور

خضدار (آئی این پی ) جمعیت علما اسلام پاکستان کے سیکر ٹری جنرل ڈپٹی چیئر مین سینٹ مولانا عبدا لغفور حیدری نے کہا ہے کہ امریکہ بھارت نئی قربت پاکستان کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے، سی پیک کے خلاف عالمی سازش کا شا خسانہ ہے، ہمیں اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے، یکجہتی وحدت متفقہ سوچ سے نئی تبدیلیوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، سیاسی بھونچال پیدا کرنے والوں کے ایجنڈے کو قوم پہچان چکی ہے، ڈی چوک کا مجرہ چین کے صدر کی پاکستان آمد کو روکنا تھا تو اب کی افرا تفری کی کوشش میں ملوث خفیہ ہاتھ کو جاننا ضروری ہوگا، امریکہ کبھی کستان کا دوست نہیں رہا، مطلبی کا تعلق دارکا کردار ادا کیا جب بھی اپنے مطلب کو پورا کیا منہ پھیر دیا، امریکہ پر اعتماد پاکستان کے وقار کے خلاف ہے،بھارت نے کبھی پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کیا جب بھی موقع ملا اس نے پاکستان کے خلاف زہر افشانی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا ،پاک فوج میں عالمی چیلنجوں کی مقابلہ کرنے کی بھر پور پور صلاحیت موجود ہے ،جنرل راحیل شریف مخلص اور محب الوطن سپہ سالار ہیں۔ وہ خضدار کے صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے ۔مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ افغانستان میں دیر پا امن کی قیام میں خود امریکہ ر کاوٹ ہے کیونکہ امریکی مفادات جنگ کی طوالت سے وابسطہ ہیں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ دنیاء امریکہ کی دوغلاء پالیسی کو پہچان لیں کہ نا م نہاد امن کا دعوے دار نے کس طرح سے تیسری دنیاء کے ممالک میں جنگ کی آگ جلائی ۔ بھارت مسلسل بلوچستان میں بد امنی پیدا کرکے اس اہم شاہراہ کو متنازع بنانے کا خواہاں ہے۔ کل بھوشن یادیو سمیت بھارت کی بلوچستان مسلسل در اندازی مزاحمتی تنظیموں کو مالی و دیگر کئی طرح کی سپوٹ کے فراہم کرنے و اضح ثبوت سامنے آئے ہیں۔ بھارت کی ناکام خواہش ہے کہ حالات کو خراب کرکے سی پیک کے منصوبہ میں روکاوٹ ڈالدیں لیکن بھارت و پاکستان کے دشمنوں کی یہ خواہش کبھی بھی پورا نہیں ہوگی ۔ جو لوگ امریکہ کی دوستی کا گن گاتے ہیں یا پاکستانی قوم کو اس طرح کا غلط تائثر دینے کی کوشش میں اپنی پوری قوت صرف کرتے ہیں ۔بھارت و امریکہ کے نئی گٹھ جوڑ سے ان کی آنکھیں کھل جاناچاہئیں