خبرنامہ بلوچستان

امن وامان برقراررکھنا عوام کی جان ومال کا تحفظ پولیس کے فرائض میں شامل ہیں:ڈسٹرکٹ پولیس

جھل مگسی:(اے پی پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھل مگسی سکندر خان ترین نے کہا ہے کہ امن وامان برقرار رکھنا عوام کی جان ومال کا تحفظ پولیس کے فرائض میں شامل ہیں،پولیس کا مورال بلند ہے ،این اے 267کی ضمنی انتخابات کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،الیکشن کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کے لیے پولیس فورس مکمل طور پر الرٹ ہے ،یہ بات انہوں نے ’’اے پی پی‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ امن وامان برقرار رکھنا اور عوام کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ،ضمنی الیکشن این اے 267کچھی کم جھل مگسی کے دوران کسی کو بھی امن وامان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ،الیکشن کے دوران سیکورٹی کے سخت اور فل پروف انتظامات کئے جائیں گے جس کے لیے پولیس فورس مکمل طور پر تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں کل 51پولنگ اسٹیشن ہیں جن میں 11اے ایریا پولیس کی حدود میں ہے جہاں پولیس اپنے فرائض انجام دیگی ،ضمنی الیکشن کے دوران پولیس نفری دیگر اضلاع سے بھی آئیگی تاکہ الیکشن کا انعقاد پرامن ماحول میں ہو۔