خبرنامہ بلوچستان

انتخابات میں بلوچستان میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے، علی مدد جتک

آئندہ انتخابات میں بلوچستان میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے ، علی مدد جتک
کوئٹہ(ملت آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں سندھ کی طرح بلوچستان میں بھی واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے ،بلوچستان نیشنل پارٹی منگل اور تحریک انصاف سے مستعفی ہونے اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے والے کو خوش آمدید کہتے ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ ودیگر رہنماء بھی موجود تھے ،حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ہم حدف سے زیادہ ووٹ حاصل کرینگے ،انہوں نے تحریک انصاف سے مستعفی ہونے والے نجیب اللہ جتک اور بی این پی مینگل سے مستعفی ہونے والے ناصر کرداور ان کے ساتھیوں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی بلوچستان میں سب سے زیادہ کامیابی حاصل کریگی ،انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا بلاول بھٹو کی قیادت میں شمولیت کے مثبت تنائج برآمد ہونگے ،انہوں نے کہا کہ سی پیک کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

کوئٹہ، گیس سلنڈر کے پھٹنے سے ایک شخص جھلس کر شدید زخمی
کوئٹہ۔، کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاؤن میں گیس سلنڈر کے پھٹنے سے ایک شخص جھلس کر شدید زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاؤن میں گیس لیکج کے باعث گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر بولان میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔