خبرنامہ بلوچستان

اوتھل: کوئٹہ سے کراچی آنے والی بس اور ٹرک میں تصادم، 6 افراد ہلاک

اوتھل: کوئٹہ سے کراچی آنے والی بس اور ٹرک میں تصادم، 6 افراد ہلاک

حب:(ملت آن لائن) صوبہ بلوچستان کے شہر اوتھل کے قریب کوئٹہ سے کراچی آنے والی بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 16 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ اوتھل کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر زیرو پوائنٹ کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 16 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائےوقوع پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اوتھل منتقل کردیا گیا، جہاں 6 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی، جنہیں کراچی منتقل کیا جائے گا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بھی اوتھل اسپتال کے عملے کو ہدایت جاری کی کہ تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جائے اور شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کرنے کے انتظامات کیے جائیں۔