خبرنامہ بلوچستان

اوستہ محمد پولیس کی کارروائی ،تین اشتہاری ملزمان گرفتار

جعفرآباد۔(اے پی پی) اوستہ محمد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین روپوش اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ہفتہ کو ڈی پی او جعفرآباد کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی اوستہ محمد منظور احمد جمالی ودیگرنے اوستہ محمد میں کارروائی کرتے ہوئے تین روپوش اشتہاری ملزمان علی محمد ،رسول بخش اور رحیم بخش کوگرفتار کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔