خبرنامہ بلوچستان

آواران میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

کوئٹہ:(اے پی پی) ضلع آواران کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز فورس کے مطابق آواران کے علاقے جھاؤ میں نامعلوم مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ کردی جس نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ حملہ آورفائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے، تمام افراد نماز کی ادائیگی کے بعد گھر جارہے تھے کہ ان پر فائرنگ کی گئی۔ لیویز فورس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا جب کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں