خبرنامہ بلوچستان

اکبر بگٹی قتل کیس:نامزد ملزموں کی بریت کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

کوئٹہ :(آئی این پی)بلوچستان ہائی کورٹ نے اکبر بگٹی قتل کیس کے ملزمان کی بریت کو چیلنج کرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ۔ کورٹ نے ماتحت عدالت سے تمام ریکارڈ طلب کر لیا ۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے جج شکیل بلوچ نے نوابزادہ جمیل بگٹی کی آئینی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے ۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اکبر بگٹی کیس کے نامزد ملزمان کو بری کر دیا تھا ۔ فیصلے کے خلاف نواب زادہ جمیل اکبر بگٹی نے ہائی کورٹ میں درخواست دی ۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ماتحت عدالت سے تمام ریکارڈ طلب کر لیا اور قتل میں نامزد ملزمان پرویز مشرف ، شعیب نوشیروانی ، آفتاب شیر پائو کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے ۔