خبرنامہ بلوچستان

ایبٹ آباد؛جیپ کی باراتیوں کی گاڑی کو ٹکر، دو افراد جاں بحق آٹھ زخمی

ایبٹ آباد(آن لائن) ایبٹ آباد کے علا قے سلہڈمیں جیپ نے باراتیوں کی گاڑی کو ٹکرماردی۔ دوجاں بحق آٹھ زخمی ہو گئے ۔ اس ضمن میں پولیس اور مقامی ذرائع نے بتایاکہ شدیدبارش کے دوران ہری پور سے ایبٹ آباد آنیوالی باراتیوں کی ٹیوٹا ہائی ایس گاڑی کو ایک پرانی کھٹارہ جیپ نے ٹکر ماردی۔ جس کے نتیجے میں ٹیوٹاہائی ایس میں سوارآٹھ باراتی زخمی ہوگئے۔جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کیاگیا۔ جن میں سے چار کو تشویشناک حالت میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال ریفر کیاگیا۔ذرائع کے مطابق شدید زخمی ہونیوالے معروف اوررزاق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں دم توڑگئے۔ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔#/s#