خبرنامہ بلوچستان

ایران سے فائر کئے گئے 9 گولے پاکستانی حدود میں آگرے

کوئٹہ:(ملت+اے پی پی) ایران کی جانب سے فائرکئے گئے 9 گولے بلوچستان کے علاقے پنجگور کی آبادی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگی ایرانی حدود سے فائر کئے گئے 9 مارٹر گولے بلوچستان کے شہر پنجگور کے علاقے نکر کے مقام پر گرے جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔ ضلعی انتظامیہ نے مارٹرگولوں کے گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایرانی حدود سے فائر کئے گئے مارٹر گولے چیدگی نکر میں گرے ہیں جس سے ایک گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔