خبرنامہ بلوچستان

ایران میں داخل ہونیوالے255پاکستانی تفتان انتظامیہ کےحوالے

چاغی (آئی این پی)غیر قانونی طور پر ایرانی سرحد عبور کرنے کے بعد2دن میں فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہونیوالے 255پاکستانی باشندوں کو ایرانی حکام نے تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ دو دنوں کے درمیان ایرانی حکام نے بغیر سفری دستاویزات کے ان کے ملک میں داخل ہونیوالے 255پاکستانیوں کو گرفتاری کے بعد تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیاہے جن سے تفتیش کاسلسلہ جاری ہے ،تفتان انتظامیہ کے حوالے کئے گئے 255پاکستانیوں کو ایف آئی اے کے حوالے کرکے فارن ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر عدالتوں میں پیش کیاجائیگا۔