خبرنامہ بلوچستان

ایف سی اختیارات کی توسیع، سمری ارسال

کوئٹہ (ملت + آئی این پی) بلوچستان میں ایف سی کے پولیس اختیارات کی معیاد ختم ‘ ایف سی کے اختیارت میں توسیع کیلئے سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کردی گئی ۔محکمہ داخلہ کے مطابق ایف سی کے پولیس اختیار کی معیاد 18 نومبر کو پوری ہو گئی تھی جس کے بعد ایف سی کے اختیارات میں توسیع کیلئے سمری وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کو ارسال کر دی گئی ۔ محکمہ داخلہ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایک سے 2 ر وز میں سمری کی منظوری ہو جائے گی۔