خبرنامہ بلوچستان

ایف سی اور حساس ادارے کی دشت میں کارروائی، گولہ بارود برآمد

کوئٹہ (ملت + آئی این پی) فرنٹیئرکور بلوچستان اور حساس ادارے کی بلوچستان کے علاقے دشت میں کارروائی کے نتیجے میں ایک کمپاؤنڈ سے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمدکرکے قبضے میں لے لیاہے۔ایف سی ترجمان کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئرکور بلوچستان اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے دشت کے علاقے زرین آباد میں کارروائی کے نتیجے میں ایک کمپاؤنڈ سے بھاری مقدارمیں اسلحہ وگولہ بارود برآمدکرکے قبضے میں لے لیا برآمد کئے گئے اسلحہ وگولہ بارود میں 25کلوگرام بارودی مواد ،8عدد ہینڈ گرنیڈ،3عد د ایس ایم جیز ،350ڈیٹونیٹرز سمیت بال بیرنگ ،بیٹریز اوردیگرتخریبی مواد شامل ہیں ،تاہم گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔مزید تفتیش فرنٹیئرکوربلوچستان کے حکام کررہے ہیں۔