خبرنامہ بلوچستان

ایف سی بلوچستان کی بڑی کاروائی، 2 دہشت گرد گرفتار

ایف سی بلوچستان کی بڑی کاروائی، 2 دہشت گرد گرفتار
راولپنڈی:(ملت آن لائن) آئی ایس پی آر کے مطابق ایف بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی، اوچ، گلستان اور ڈیرہ مراد جمالی میں کارروائی کی اور کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار کر لئے۔ دوران آپریشن 46کلوگرام بارودی مواد، بارودی سرنگیں، دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ مراد جمالی میں خودکش حملے کیلئے تیار کیا گیا موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔