خبرنامہ بلوچستان

ایف سی بلوچستان کی کارروائی، 10 مشتبہ دہشتگرد زیر حراست

ایف سی بلوچستان

ایف سی بلوچستان کی کارروائی، 10 مشتبہ دہشتگرد زیر حراست

راولپنڈی:(ملت آن لائن) آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی بلوچستان نے صوبے کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاع پر آپریشنز کیے جن کے دوران 10 مشتبہ دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن ڈیرہ بگٹی اور ڈیرہ مراد جمالی میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر کیے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشنز کے دوران ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ برآمد ہتھیاروں میں دھماکا خیز مواد،آئی ای ڈیز،ڈیٹونیٹرز، اینٹی پرسانل مائنز، دستی بم اور مختلف ہتھیاروں کے آلات بھی ملے۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ آپریشنز میں انٹیلی جنس اداروں نے بھی حصہ لیا۔

…………………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…شاہ محمود قریشی کی انسداد دہشتگردی عدالت سے عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی پارلیمنٹ حملہ کیس سمیت 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس سمیت 4 مقدمات میں نامزد ملزم پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے۔ جج شاہ رخ ارجمند نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض شاہ محمود قریشی کی 8 فروری تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ شاہ محمود قریشی پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ، ایس ایس پی تشدد کیس سمیت چار مقدمات میں نامزد ملزم ہیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی 4 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی عدالت نے ملزم کو 9 فروری کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا۔ تحریک انصاف کے دیگر رہنما اسد عمر، شیریں مزاری ، شفقت محمود اور عارف علوی بھی 9 فروری کو عدالت میں پیش ہوں گے۔ پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کی ان چاروں مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ 2014 میں دھرنے کے دوران تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف یہ مقدمات درج کیے گئے تھے۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ آصف زرداری ملک کے صدر تھے، وزیراعظم بھی ان کے تھے، ان کے پاس اچھا موقع تھا کہ وہ سرائیکی صوبہ دے سکتے تھے۔ انہوں نے کہا آصف زرداری نے اپنی پارٹی کو شمالی اور جنوبی میں تقسیم کر دیا لیکن صوبہ نہیں بنایا، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ آئینی طریقہ سے سینیٹ کے الیکشن ہوں، خدشہ ہے کچھ قوتیں سینیٹ کے الیکشن میں ایسی کارروائیاں کریں گی جس سے سارا عمل آلودہ اور بدنام ہو گا۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا خرید و فروخت کی باتیں چل رہی ہیں، جس پارٹی کا بلوچستان میں ایک نمائندہ بھی نہیں ہے وہ سینیٹ کی 6 سیٹیں کیسے حاصل کر لے گی، اس کا مطلب ہے بلوچستان میں ہارس ٹریڈنگ اور خرید و فروخت ہو گی۔ انہوں نے کہا ہارس ٹریڈنگ ایک بدنما داغ ہے اس سے بچنا چاہیے۔