خبرنامہ بلوچستان

ایف سی بلوچستان کی کوہلو میں کارروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

ایف سی بلوچستان کی کوہلو میں کارروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

راولپنڈی: (ملت آن لائن) ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات پر کوہلو میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات پر کوہلو کے علاقے میونڈ میں آپریشن کیا۔ آپریشن دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کیخلاف کیا گیا۔
کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ گولہ بارود میں آر پی جی راکٹس، بارودی سرنگیں، ڈیٹونیٹرز اور دیگر اسلحہ شامل ہے۔