خبرنامہ بلوچستان

ایف سی نے بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

کوئٹہ (آئی این پی) ایف سی نے بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں گولہ بارود و اسلحہ برآمد کرلیا، دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے۔ہفتہ کو ترجمان ایف سی کے مطابق کوہلو میں کالعدم تنظیم کے شر پسندوں کے خلاف آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارودبرآمد کرلیا گیا ہے۔ برآمد کئے گئے اسلحے میں 59 راکٹ،55مارٹر راؤنڈز،5 اینٹی ٹینک مائنز،3 اینٹی پرسنل، ایک ایم 72میزائل اور 49بم شامل ہیں، اسلحہ فورسز پر حملوں اور تخریبی کارروائیوں کیلئے ذخیرہ کیا گیا تھا۔(اح)