خبرنامہ بلوچستان

ایف سی کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہے، نواب محمدخان

ایف سی کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہے، نواب محمدخان

کوئٹہ: (ملت آن لائن) فرنیٹئرکوربلوچستان کے زیراہتمام 62 ویں بیچ کاپاسنگ آؤٹ پریڈ غزہ بند سکاؤٹس کوئٹہ ،لورالائی سکاؤٹس اورژوب ملیشیاء میں منعقد کی گئی جس میں کل 1754 پاسنگ پاس آؤٹ ہوئے، غزہ بند سکاؤٹس کوئٹہ میں منعقد ہونے والے پاسنگ پریڈ کے مہمان خصوصی صوبائی وزیرایس اینڈ جی اے ڈی نواب محمدخان شاہوانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فرنیٹئرکوربلوچستان پاکستان کااہم ادارہ ہے اورایف سی بلوچستان نے صوبے میں قیام امن کیلئے جوگرقدرخدمات سرانجام دی ہیں ،انہیں تاریخ میں سنہرے الفاظ میں یادرکھاجائے گا۔صوبائی وزیرنواب محمدخان شاہوانی نے کہاکہ صوبے میں قیام امن کیلئے ایف سی کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہے کیونکہ شہید کی جوموت ہے وہ قوم حیات ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایف سی بلوچستان کی صوبے میں قیام امن کے ساتھ ساتھ ملکی سرحدوں کی حفاظت ،منشیات اورسمگلنگ کی روک تھام کے علاوہ تعلیم اورصحت کے شعبوں میں قابل قدر خدمات ہیں ۔صوبائی وزیرنے کہاکہ آج نئے پاسنگ آؤٹ ہونے والے ایف سی جوان ملک اورقوم کیلئے قابل افتخارہے یہ جوان ملک اورقوم کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔تقریب میں ایف سی اعلیٰ حکام اورعوام کی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر پاسنگ آؤٹ ہونے والے جوانوں نے صوبائی وزیر کو سلامی دی۔ تقریب میں صوبائی وزیر نواب محمدخان شاہوانی نے دوران تربیت اعلیٰ کارکردگی کرنے والے جوانوں کو انعامات تقسیم کئے۔