خبرنامہ بلوچستان

ایف سی کی چمن میں کارروائی ، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام

چمن (اے پی پی) ایف سی اور حساس اداروں نے چمن میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔ بھاری تعداد میں اسلحہ ، میزائل اور گولہ بارود برآمد کر لیے گئے ۔ ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے چمن کے علاقے توبہ اچکزئی میں مشترکہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ، برآمد شدہ اسلحہ میں 2 ایل ایم جی ، 86 عدد رائونڈز ، 36 آر پی جی راکٹس کے علاوہ 10 عدد میزائل اور 43 عدد گرینیڈ اور 36 عدد گرینیڈ فیوز شامل ہیں ۔ ایف سی ترجمان کے مطابق اسلحہ اور گولہ بارود چمن میں سیکورٹی فورسز اور قومی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ تھا ۔