خبرنامہ بلوچستان

ایف سی کی کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد

کوئٹہ: (ملت+اے پی پی) ایف سی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے بلوچستان کے علاقے دشت میں کارروائی کرتے ہوئے خالی گھر سے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا ہے۔ دشت کے علاقے کلی زرین آباد میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا ہے۔ ایف سی ترجمان کے مطابق مصدقہ اطلاعات پرحساس اداروں اور ایف سی اہلکاروں نے ایک کمپاؤنڈ میں چھاپہ مارا اور کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کیا گیا ہے۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں 3 ایس ایم جیز، 4 پستول ، 25 کلوبارود، 350 ڈیٹو نیٹر، بیٹریاں بال بیرنگ اور 8 دستی بم سمیت دیگر تخریبی مواد بھی شامل ہے۔ کارروائی کے دوران کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی