خبرنامہ بلوچستان

ایف سی کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا، 2 اہلکار شہید

ایف سی کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا، 2 اہلکار شہید
سبی:(ملت آن لائن) سانگان میں ایف سی کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے سانگان میں ایف سی کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے میں زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایف سی کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایف سی کی بلوچستان میں امن کےقیام میں دی گئی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔