خبرنامہ بلوچستان

ایڈیشنل سیشن جج کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ،معمولی جرم میں ملوث قیدی کی رہائی کا حکم

رحیم یارخان۔(ملت + اے پی پی )ایڈیشنل سیشن جج رحیم یارخان محمد عباس کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ، جیل میں صفائی انتظامات سمیت اسیران جیل کو فراہم کئے جانے والے کھانے کامعیار اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا جبکہ معمولی جرائم ملوث ایک قیدی کی رہائی کے احکامات جاری کئے ۔تفصیل کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج محمد عباس سے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کرتے ہوئے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ اسیران جیل کو قانون کے مطابق سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں جبکہ خواتین اور بچوں کی بیرکوں پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے انہیں تعلیم اور دستکاری کی سہولیات بہتر انداز میں فراہم کریں۔انہوں نے جیل ہسپتال اور کچن کا بھی معائنہ کیا اور جیل انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر سپرینٹنڈنٹ جیل سمیت دیگر متعلقہ افسران ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے معمولی جرم میں ملوث ایک قیدی کی رہائی کے احکامات بھی جاری کئے۔