خبرنامہ بلوچستان

باجوڑایجنسی میں پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کی ہڑتال

باجوڑایجنسی (ملت آن لائن + آئی این پی) صوبہ خیبر پختونخوااور فاٹا کی طرح باجوڑایجنسی میں بھی پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کی ہڑتال رہا۔ ہسپتال میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا۔ ہڑتال 6اپریل تک جاری رہیگا ۔صدر محمد حکیم کا اعلان ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی کابینہ کے فیصلہ کے مطابق باجوڑایجنسی میں پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کا ہڑتال رہا اور ایمرجنسی کے علاوہ تمام دفاتر بند رہیں ۔ باجوڑ پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر محمد حکیم نے میڈیا کو بتایا کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے تو ہمارا احتجاج جاری رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ کے فیصلہ کے مطابق 6اپریل تک پورے صوبہ بشمول فاٹا میں ہر ہسپتال میں ایمرجنسی کے علاوہ ہر قسم کام معطل رہے گا اور ہسپتال کے تمام دفاتر بند رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ جب تک صوبائی حکومت باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کرتا تو اس وقت تک احتجاج جاری رہیگا ۔ دریں اثناء پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے ہڑتال کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا رہا۔