خبرنامہ بلوچستان

بارکھان: رکنی میں باراتیوں کی بس الٹنےسےتین افراد جاں بحق

بارکھان: (آئی این پی) رکنی میں باراتیوں کی بس الٹنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے اور 10سے زائد شدید زخمی ہوگئے ۔بدھ کو بارکھان کے علاقے میں رکنی میں باراتیوں کی بس الٹنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 10سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے،زخمیوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک ہے،ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔(خ م)