خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان، سہیل مجید اورطارق علی کا 14 روزہ ریمانڈ

کوئٹہ: (آئی این پی) احتساب عدالت نے میگا کرپشن کیس کے سہولت کار سہیل مجید اور طارق علی کو 14 روزہ ریمانڈ پر نیب بلوچستان کے حوالے کر دیا ۔ نیب بلوچستان نے ٹھیکیدار سہیل مجید اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو قلات کے ایکسین طارق علی کو ریمانڈ پورا ہونے پر احتساب عدالت کے جج مجید ناصر کے سامنے پیش کیا اور مزید 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے ملزمان کو 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔ ٹھیکیدار سہیل مجید اور ایکسین قلات طارق علی پر میگا کرپشن کیس میں لاکھوں روپے خرد برد کا الزام ہے ۔ نیب کی جانب سے ملزمان کو 30 جون کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔