خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان؛ افغان باشندوں سمیت کئی مشتبہ افراد گرفتار

بلوچستان؛ افغان باشندوں سمیت کئی مشتبہ افراد گرفتار

کوئٹہ: (ملت آن لائن) فرنٹیئر کانسٹیبلری نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن کر کے بارودی سرنگیں، دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد جبکہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں سمیت کئی مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کر لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن کر کے متعدد غیر قانونی مقیم افغان شہریوں سمیت مشکوک افراد اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے سوئی، مسلم باغ، بارکھان، سمبازا, مختار، لورا لائی اور مستونگ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا اور غیر قانونی افغان شہریوں سمیت مشکوک افراد گرفتار کر لئے۔ دوران آپریشن گولہ باردو اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خوشحال بلوچستان پروگرام کی سپورٹ میں کیا گیا۔