خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان؛ حب میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کوقتل کردیا گیا

حب: (آئی این پی) کراچی سے جڑے بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں نامعلوم ملزمان نے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو گھر میں گھس کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق حب سٹی تھانہ کی حدود میں اشوک پمپ کے قریب گھر سے میاں، بیوی اور ان کے ایک سالہ بچے کی لاشیں ملیں جنہیں نامعلوم ملزمان نے گھر کے اندر فائرنگ کرکے قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی کارروائی کے بعد لاشیں سول ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ پولیس تہرے قتل کی اس واردات کی وجوہات جاننے کیلئے چھان بین کر رہی ہے۔