خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان:حساس ادارے کی کارروائی، افغان پولیس اہلکار گرفتار

کوئٹہ: (اے پی پی) بلوچستان میں حساس ادارے نے ایک کارروائی کرکے افغان پولیس کے حاضر سروس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق،گرفتار اہلکار افغانستان کے علاقے معروف کا رہائشی ہے اور افغان پولیس کی عبدالصمد خان پوسٹ پر تعینات ہے۔ گرفتاراہلکار اپنے والد کے ہمراہ سفری اور قانونی دستاویزات کے بغیر پاکستان میں داخل ہوا تھا۔ گرفتار افغان پولیس کو مزید تفتیش کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔