خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان:مزید بارشوں کے پیش نظر کنڑول رومز قائم

نظر کنڑول رومز قائم کردئیے گئے، محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع بالخصوص کوئٹہ شہر میں آئندہ 2 تا 3دن روزشدید بارشوں اور ژالہ باری کا امکان ہے، جس کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خطرہ موجود ہے۔ عوام الناس کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ محتاط رہتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال اور مدد کے حصول کے لیے صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کنٹرول روم9241133081، کوئٹہ ڈویژنل کنٹرول روم 0819203036 ، ڈپٹی کمشنر آفس کنٹرول روم0819202268 ، لیویز کنٹرول روم0812829891، ضلع قلعہ عبداللہ کنٹرول روم 0826920050 / 0826920047ضلع پشین کنٹرول روم 08260826 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے تمام کنٹرول رومز24گھنٹے فعال رہیں گے۔