خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان ، مستونگ میں مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے9 افراد جاں بحق،16 زخمی

کوئٹہ/مستونگ (ملت آن لائن +‌آئی این پی) مستونگ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے9 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے۔ مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی کے لئے جا رہی تھی کہ مستونگ کے قریب لک پاس کے پہاڑی علاقے میں گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق مسافر کوچ کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین، مرد اور بچے شامل ہیں اور تمام زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر کے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔