خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس (آج)سپیکر محترمہ راحیلہ حمید خان درانی کی زیرصدارت

کوئٹہ (ملت + آئی این پی) بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس مورخہ 13مارچ 2017ء بوقت صبح ساڑھے گیارہ بجے (11:30) بجے محترمہ راحیلہ حمید خان درانی اسپیکر صوبائی اسمبلی کی زیر صدارت شروع ہوگا۔ یہ بلوچستان صوبائی اسمبلی کے سرمائی سیشن کے آخری دن ہوگا۔ اجلاس میں سرکاری کاروائی کے علاوہ سی پی اے بلوچستان برانچ کی جانب سے دولت مشترکہ کے عالمی دن کے موقع پر ایک پرامن دولت مشترکہ کے موضوع کو زیر بحث لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ بلوچستان صوبائی اسمبلی نے چوتھے پارلیمانی سال کے اب تک 74ایام مکمل کرلئے ہیں جبکہ آئینی ضرورت کے تحت مزید 26ایام اپریل اور مئی 2017ء کے دوران مکمل کرلئے جائیں گے۔