خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان: افغان باشندہ اسلحےسمیت گرفتار

کوئٹہ:(اے پی پی)فرنٹیئرکور بلوچستان اور پولیس کی سیٹلائٹ ٹاؤن میں سرچ آپریشن ،افغان باشندے کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق بدھ کوفرنٹیئرکور بلوچستان اورپولیس نے سیٹلائٹ ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرکے افغان باشندے عبدالرحیم نامی شخص کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرلیاجن سے مزید تفتیش جارہی ہے ۔