خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان: ایکسائز اینڈ ٹیکیشن کا نان رجسٹرڈ گاڑیوں کیخلاف مہم

بلوچستان:(ملت+اے پی پی) میں نان رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان ہوجائیں ہوشیار۔ محکمہ کسٹم کے بعد محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکیشن نے صوبے بھر میں نان رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف مہم کا آغاز کردیا ہے۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایکسائزاینڈ ٹیکیشن بلوچستان سید ظفر علی شاہ بخاری نے جیو نیوز کو بتائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے بھر میں بھاری تعداد میں بغیر کاغذات کی گاڑیاں موٹر سائیکل ورکشے موجود ہیں۔ جس کی وجہ سے حکومت کو ماہانہ لاکھوں کا نقصان برادشت کرنا پڑتا ہے۔ مہم کے دوران غیر رجسٹرڈ گاڑیوں موٹر سائیکلز اور رکشوں کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔ سید ظفر علی بخاری نے بتایا کہ صوبے بھر میں منشیات کی روک تھام کیلئے بھی گرینڈ آپریشن کیا جائے گا۔ ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے بتایا کہ بلوچستان میں پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کیلئے گھر گھر مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ محکمے نے گذشتہ سال ایک ارب ارب پانچ کروڑ روپے کی ریکواری قومی خزانے میں جمع کرائی ہے۔