خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان بجٹ: حکومتی اوراپوزیشن اراکین کا ملا جلا تاثر

کوئٹہ: (آئی این پی) بلوچستان اسمبلی کا بجٹ 17 ۔ 2016ء پیش کر دیا گیا۔ بجٹ کا کل حجم دو سو نواسی ارب روپے ہے۔ بجٹ کے حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کا کہنا ہے کہ یہ ایک تاریخی بجٹ ہے، سی پیک کے حوالے سے کچھ تحفظات ہیں لیکن اس پر حکمت عملی بنا کر اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ بجٹ 17 ۔2016ء کے حوالے سے اپوزیشن اراکین کا کہنا ہے کہ موجودہ بجٹ گزشتہ سالوں کی نسبت بہتر ہے، اس پر شفافیت سے عمل درآمد کیا جائے تو بلوچستان میں ترقی آ سکتی ہے، تاہم بجٹ کے لئے کور کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن اراکین کو یکسر نظر انداز کیا گیا۔ صوبائی اسمبلی کے اس بجٹ کے تاریخی اور عوام دوست ہونے کے دعوے تو کئے جا رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہو گا کہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے ہوتے ہیں یا یہ بجٹ بھی صرف ہندسوں کی ہیرا پھیری ہی ثابت ہوتا ہے۔