خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا

بلوچستان بڑی

بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا

پشین (ملت آن لائن)بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا ،ٹریکٹر ٹرالی کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا 1100کلوگرام بارودی مواد پکڑ لیا، ڈرائیور کوگرفتار کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا جبکہ تحصیلدار لیویز کا کہنا ہے کہ بارودی مواد کے 44پیکٹ پکڑے گئے ، فی پیکٹ میں تقریباً22سے25کلوگرام دھماکہ خیز مواد ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ہمسایہ ضلع کے علاقے گلستان سے براستہ سرخاب آنیوالا ٹریکٹر کوڈپٹی کمشنر بالاچ عزیز بلوچ کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار جنید احمد باروزئی نائب تحصیلدار عبدالمالک ترین نے لیویز نفری کے ہمراہ سرخاب چیک پوسٹ پر ٹریکٹر کو روک کر ٹرالی کی تلاشی لی جس سے ٹرالی میں بنائے گئے خود ساختہ خانوں سے بارود سے بھرے چوالیس عدد پیکٹس برآمد کرلیئے لیویز نے ڈرائیور سیدعبدالمالک کو ٹریکٹر سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ تحصیلدار لیویز کے مطابق فی پیکٹ میں بائیس سے پچیس کلو گرام مواد پیک کیا گیا ہے اور مجموعی طور پر بارود کی مقدار گیارہ سو کلو گرام ہے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

اس خبر کو بھی پڑھیے…دہشتگردوں کا سکول کے اندر دھماکہ

ڈیرہ بگٹی (ملت آن لائن)ڈیرہ بگٹی میں سکول میں بارودی مواد کے دھماکامیں سکول کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئےں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بارودی مواد کا دھمکا کوہلو کےعلاقے ماوند میں ہوا،جس سے سکول کی عمارت کا کافی نقصان پہنچا، تاہم سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کرید گیا ہے.