خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان بھرسےبرآمد کردہ اسلحہ، گولہ بارود

کوئٹہ: (اے پی پی) ایف سی نے 16 جون سے 5 جولائی تک صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں جن میں بھاری تعداد میں راکٹ لانچر، ہینڈ گرنیڈ، بارودی مواد اور سینکڑوں راؤنڈز برآمد کئے گئے۔ 6 جون کو کارروائی میں 5 ہزار عدد ایمونیشن قبضے میں لیا گیا۔ 30 جون کو قلعہ سیف اللہ میں کارروائی کرتے ہوئے 52 عدد نائٹرک ایسڈ کین برآمد کئے گئے۔ 4 جولائی کو ماشکیل میں کی جانے والی کارروائی میں 950 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔ 5 جولائی کو چمن میں کارروائی کے دوران 6 عدد رائفلز، 3 ایس ایم جیز اور راؤنڈز قبضے میں لئے گئے۔7 جولائی کو چمن کے علاقے توبہ اچکزئی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دو عدد چائنیز ایل ایم جیز، 10 عدد 107 ایم ایم میزائل، 43 عدد ہائی ایکسپلوسو ہینڈ گرنیڈز، 36 عدد 7 آر پی جی راکٹس اور سینکڑوں راؤنڈز برآمد کئے گئے جبکہ 8 جولائی کو لورالائی، تربت اور سبی میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا۔ کوئٹہ کے علاقہ جیو سے چار، لورالائی سے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ایف سی نے 14 جولائی کو ژوب کے علاقے کلی جرجری میں بھی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نو عدد ہینڈ گرنیڈز، 30 بور پسٹلز اور ہزاروں راؤنڈز قبضے میں لئے۔