خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان ترقی کی راہ پر گامز ن ہے،محمد خان لہڑی

بلوچستان ترقی کی راہ پر گامز ن ہے،محمد خان لہڑی

کو ئٹہ(ملت آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے مائنز میر محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی دن رات کو ششوں اور وفاقی حکومت کی خصو صی دلچسپی سے بلوچستان ترقی کی راہ پرگامز ن ہے، بجلی،گیس، پانی، صحت اور موصلا ت جیسی بنیا دی سہولتیں فراہم کرکے صوبے کے غریب عوام کی مشکلا ت میں کمی کی گئی ہے، حلقہ انتخاب میں الیکشن کے دوران عوام سے کئے گئے تما م وعدوں کو بتدریج عملی جا معہ پہنا رہے ہیں اور اس وقت کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے اپنی تکمیل کے آخر ی مراحل میں ہیں جن کی تکمیل سے علا قے کے عوام کے مشکلات میں واضح کمی آجائے گی، صوبائی حکومت نے وزیر اعلیٰ بلوچستان نو اب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت میں بلوچستان کی تعمیر وترقی امن اور خوشحالی کے لئے بے شمار اقدامات کئے ہیں، امن وترقی اور خوشحالی کا یہ سفر جا ری ہے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور اداروں کو فعال کر نا حکو مت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، ان خیالات کا اظہار انہو ں’’ اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہو ئے کہی، انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی دن رات محنت اور انتھک کو ششوں کی بدولت صوبے میں حقیقی تبدیلی آچکی ہے، انہوں نے کہا کہ منتخب حکومت کو عوامی مینڈ یٹ حا صل ہے تما م پروپیگنڈے دم توڑ جائیں گے اور حکو مت اپنی آئینی پوری کر ے گی، دھر نے کی سیاست نے ملک وقوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے عوام نے دھرنوں اور احتجاج کی سیا ست کو مسترد کر دیاہے، انہوں نے کہا کہ(ن) لیگ کی حکومت میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک وقوم کی تعمیر وترقی کے لیے کوشاں ہیں(ن) لیگ نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے مگرکچھ لوگ اقتدار کی لالچ میں جمہوریت اور جمہو ریت حکومت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں مگر عوام کی طاقت سے انہیں ان کے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت میں بلوچستان کی تعمیروترقی امن اورخوشحالی کے لئے بے شمار اقدامات کئے ہیں امن وترقی اور خوشحالی کا یہ سفر جاری ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور اداروں کو فعال کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں وزیراعلیٰ کی دن رات محنت اور انتھک کوششوں کی بدولت صوبے میں حقیقی تبدیلی آچکی ہے۔