خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان حکومت منصوبےکاہرقیمت پردفاع کریگی: شیخ جعفرخان

کوئٹہ: (اے پی پی) بلوچستان کے وزیرریونیووٹرانسپورٹ شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہاہے کہ بلوچستان حکومت پاک چین اقتصاد ی راہداری منصوبے کے خلاف دشمن کے پروپیگنڈے اورسازشوں کوہرصورت ناکام بناکر اقتصاد ی راہداری منصوبے کا دفاع کریگی پاک چین اقتصاد ی راہداری منصوبہ گوادر سے لیکر ژوب تک پسماندگی اورمحرومیوں کا ازالہ کرکے ایک خوشحال ترقی یافتہ بلوچستان کی تشکیل میں معاون ثابت ہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سول سیکرٹریٹ میں مختلف وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ صو بے کے عوام پاک چین اقتصاد ی راہداری منصوبے کا ہرقیمت پردفاع کرینگے۔حکومت بلوچستان اس منصوبے کیلئے حالات کوسازگار اورپرامن بناچکی ہے۔ صوبائی وزیرریونیووٹرانسپورٹ شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہاکہ وزیر اعظم محمدنوازشریف پاک چین اقتصاد ی راہداری منصوبے میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اورمغربی روٹ کیلئے وفاقی حکومت نے خطیررقم مختص کی ہے جس جلد جاری کیاجائے گا تاکہ اقتصادی زونزکے قیام سے بے روزگاری میں کمی آسکے ۔شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہاکہ صوبائی حکومت پاک چین اقتصاد ی راہداری منصوبے کے خلاف دشمن کے پروپیگنڈے اورسازشوں کوہرصورت ناکام بناکر اقتصاد ی راہداری منصوبے کاہرقیمت پردفاع کریگی ۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی جانب سے سی پیک منصوبے کے تحفظ کیلئے یقین دہانی خوش آئنداقدام ہے جس کا بلوچستان کے تاجربرداری اورشہریوں نے خیرمقدم کیاہے ۔